جی بی ہاؤس کے باہر تعینات کی گئی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری ہٹا لی گئی۔
اسلام آباد میں گلگت بلتستان ہاؤس پر تعینات پولیس کی نفری ہٹالی گئی ہے،آج صبح پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کی گئی تھی۔
اس سے پہلے گلگت بلتستان ہاؤس کے باہر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، اور ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان خالد خورشید بھی جی بی ہاؤس میں موجود ہیں، جب کہ وزیرداخلہ جی بی شمس لون اوروزیر قانون سہیل عباس بھی وزیراعلی کے ہمراہ ہیں۔
جی بی ہاؤس ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے علی الصبح گلگت بلتستان ہاوس میں داخلے کی کوشش کی تھی۔ اور بظاہر وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔