Aaj Logo

شائع 11 مئ 2023 03:52pm

کوہلو: سول سوسائٹی کی ریلی میں تحریک انصاف کے فوج مخالف بیانیہ کی شدید مذمت

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں پاک فوج کے حق میں سول سوسائٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فوج مخالف بیانیہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

ریلی میں قبائلی عمائدین اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس دوران حاجی میر بہار خان مری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک دشمن عناصر کے سازش کے تحت فوج مخالف بیانیہ کو ہوا دے کر لوگوں میں اشتعال پیدا کیا ہے۔

فاروق زرکون نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لیڈر شپ کی طرف سے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا۔ میر لیاقت مری کا کہنا ہے کہ پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے ان کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔

ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ شہر کی فضاء فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

Read Comments