Aaj Logo

شائع 11 مئ 2023 11:22am

عمران خان کی گرفتاری کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست ایڈووکیٹ محبوب اسلم گجر کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت دفاع اور قومی احتساب بیورو (نیب) کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کی حفاظت یقینی بنانے کا حکم دیا جائے، گرفتاریاں اختیارات کا ناجائز استعمال ہے، ایسی گرفتاریاں سیاسی انتقام اور امتیازی عمل ہے۔

درخواست میں عمران خان کی رہائی اور گرفتاری کی تحقیقات کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

Read Comments