فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے دونوں نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فن لینڈ کی وزیر اعظم سانا مارین اور ان کے شوہر مارکس رائکونن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر طلاق کی اطلاع دی۔
یاد رہے سانا مارین 2019 میں فن لینڈ کی وزیر اعظم بنی تھیں اور2020 میں مارکس رائکنن سے شادی کی جبکہ دونوں کی 5 سال کی بیٹی بھی ہے۔