لاہور میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ پیٹرولیم ڈیلز کہتے ہیں موجودہ صورتحال کے باعث آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے ترسیل نہیں ہو پارہی۔
ترجمان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن جہانزیب ملک کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے ترسیل نہ ہونے سے لاہور میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہوسکتی ہے، اگر کل تک ترسیل نہ ہوئی تو پچاس فیصد سے زائد پٹرول پمپ بند ہو جائیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قلت کی وجہ ملک کی موجودہ صورتحال ہے۔
آئل ماکیٹنگ کمپنیز کے ترجمان ندیم مرزا نے بھی موجودہ حالات کو پیٹرول کی سپلائی میں کمی کی وجہ قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہر پندرہ دن بعد قیمتوں میں ردوبدل کا خدشہ ہونے سے بھی پٹرول کے آرڈرز کم ہیں۔