Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 مئ 2023 04:22pm

عمران خان کی گرفتاری کا اثر، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرگیا

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 5 روپے 38 پیسے اضافے کے بعد 290 روپے 22 ہوگئی۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جہاں ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے شروع ہوگئے تھے وہیں گرفتاری کی خبر پھیلتے ہی بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 500 پوائنٹس نیچے چلا گیا۔ مارکیٹ ڈھائی بجے اچانک گری اور سہ پہر دو بجکر 40 منٹ پر ہنڈرڈ انڈیکس کم ازکم 471.12 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 41,358.37 پوائنٹس پر تھا۔

دوسری جانب آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں یکدم سے 3 روپے 66 پیسے کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 288 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے کا اضافہ ہوا، اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 290 روپے کا ہوگیا۔

کارروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، اور 5.38 روپے اضافے کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 290.22 روپے پر بند ہوا۔

Read Comments