محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشرعلاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری میں بتایا کہ فضا میں ہوا کا زیادہ دباؤ ہونے کی وجہ سے آئندہ دنوں میں ملک کے جنوبی علاقوں میں 10 سے 13 مئی کے دوران دن کے دوران درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔
گرمی کی شدت میں ممکنہ اضافے کے پیش نظر محکمہ موسمیات مشورہ دیا ہے کہ کسان موسم کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں۔
اس کے علاوہ عوام الناس کو بھی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ براہ راست سورج کی تپش سے بچیں، غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں اور پانی کا درست استعمال کریں۔