پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل ہو گئیں۔
صبا قمر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں پھیپھڑوں کا انفیکشن ہو گیا ہے۔
اداکارہ نے پیغام کے ساتھ تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کے ہاتھ پر ڈرپ لگی دیکھی جا سکتی ہے۔
صبا قمر نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر دھواں پیدا کرنے کیلئے استعمال کیے جانے والے ڈیزل کی وجہ سے انہیں پھیپڑوں کا انفیکشن ہو گیا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے سیٹ پر ڈیزل کے استعمال سے منع کیا تھا کیونکہ یہ صحت کیلئے بہت خطرناک ہے اور یہ ان سے بہتر کون سمجھ سکتا ہے۔
صبا قمر نے اپنی تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے اس سے قبل کبھی اتنا بُرا محسوس نہیں کیا۔
عائشہ عمر نے بھی صبا قمر کی صحت کے بارے میں جان کر اپنے تجربہ کیا۔
انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ مجھے بھی فلم اور ڈرامہ کی جگہوں پر اسی وجہ سے دو بار پھیپھڑے کے انفیکشن کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن جب میں نے پروڈیوسر، ڈائریکٹر کو بتایا تو مجبور کیا گیا کہ اس کا کوئی حل نہیں ہے کیونکہ یہ پروجیکٹ کی عکاسی کیلئے ضروری ہے۔