وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے بتایا ہے کہ عمران خان کو نیب نے گرفتار کیا ہے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جس پر وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نیب میں عمران خان کے خلاف انکوائریاں چل رہی تھیں، اور نیب نے ہی انہیں گرفتار کیا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ القادرٹرسٹ کےنام پر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، عمران خان اور ان کی اہلیہ القادر ٹرسٹ کے ٹرسٹی ہیں، پراپرٹی ٹائیکون کو50 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو نیب کی جانب سے بار بار نوٹسز جاری ہوئے، لیکن انہوں نے شامل تفتیش اور پیش ہونے سے انکار کیا، توشہ خانہ میں بھی اربوں روپے چوری کئے گئے، دونوں کیسز ڈاکو مینٹڈ ہیں، انکار ممکن نہیں۔