Aaj Logo

شائع 09 مئ 2023 10:24am

الیکشن کمیشن نے مفتی عبد الشکور کی این اے 51 کی نشست کو خالی قرار دے دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جے یو آئی (ف) کے مرحوم ایم این اے مفتی عبد الشکور کی این اے 51 کی نشست کو خالی قرار دے دیا۔

ایم این اے مفتی عبدالشکور کے انتقال کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 51 سے نشست خالی قرار دے دی اور واضح کیا کہ آئین کے آرٹیکل 224 چار کے تحت خالی نشست پر ضمنی الیکشن نہیں ہوگا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں مقامی حکومت کی حلقہ بندی اور وارڈز کے معاملے پر ابتدائی حلقہ بندی کے مطابق 125 یونین کونسل تشکیل دے دیں۔

ابتدائی فہرست کے مطابق 650 جنرل وارڈز اور 250 خواتین وارڈز تشکیل دیے گئے ہیں۔

حلقہ بندی پر اعتراضات 8 سے 22 مئی کے درمیان جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ اسلام آباد میں یونین کونسل اور وارڈز کی حتمی فہرست 9 جون کو شائع کی جائے گی۔

Read Comments