اداکارہ رابعہ کلثوم کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے بیان کے بعد بھارتیوں کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں۔
انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ میں پیپلز پارٹی کی مداح تو نہیں ہوں لیکن یہ ضرور کہوں گی کہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بلاول بھٹو نے حال میں بھارت میں اور اس سے قبل دنیا بھر میں مختلف مواقعوں پر اسلاموفوبیا پر کھل کر بات کی ہے۔
انہوں نے عمران خان سے بلاول بھٹو کا موازنہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ بلآخر عمران خان کے بعد کوئی تو ہے جو مسلمان ہونے سے گھبراتا نہیں ہے اور کسی سے ڈرے بغیر بین الاقوامی سطح پر اسلاموفوبیا پر کھل کر بات کرتا ہے۔
انہوں نےبلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا اور بھارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی کانپیں ٹانگ گئی ہیں۔
یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری 4 اور 5 مئی کو بھارتی شہر گوا میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کی تھی تاہم بلاول نے دورے کے دوران بھارت کو دہشت گردی کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا تھا جب کہ انہوں نے وادی کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے پر بھی انڈیا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔