Aaj Logo

شائع 08 مئ 2023 11:06am

بھارتی پائلٹ نے جہاز آبادی پر گرا کر اپنی جان بچا لی، شہریوں کی ہلاکتیں

بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا جس کا پائلٹ محفوظ اور دو شہری ہلاک ہوگئے۔

بھارتی ایئرفورس کا طیارہ مگ 21 بھارتی ریاست راجھستان کے علاقے ہنومان گڑھ میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو شہری ہلاک ہوگئے۔

ضلع کلکٹر رکمنی رائر کے مطابق حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔

واضح رہے کہ مگ 21 طیارے نے اپنے تمام ورژن کے ساتھ انڈین ایئرفورس (آئی اے ایف) میں سب سے زیادہ حادثات ریکارڈ کیے ہیں۔

وزارت دفاع کی جانب سے ماضی میں سرکاری طور پر جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان طیاروں کے خراب سیفٹی ریکارڈ کے الزامات کے درمیان ان حادثات کی کئی تحقیقات کی گئیں، جس کے مطابق 170 سے زائد پائلٹ حادثات میں اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2010 سے اب تک بھارت کے 20 سے زائد طیارے گر کر تباہ ہو چکے ہیں، اور 2003 سے 2013 کے درمیان 10 سال کے عرصے میں 38 طیارے حادثے کا شکار ہوئے۔ حادثات کی بلند شرح نے مگ 21 طیارے کو ’فلائنگ تابوت‘ کا لقب دیا۔

Read Comments