قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا، اجلاس کا چھ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
ایجنڈے کے مطابق ممنوعہ ادویات کی افغان سرحد کے راستے پاکستان میں اسمگلنگ کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے، اس کے علاوہ چترال شندور روڈ بند ہونے پر بھی توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے۔
وقفہ سوالات بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، اور مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب پر شکریہ کی قرارداد بھی ایجنڈا پر موجود ہے۔