سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ ’شہباز شریف کی تاج پوشی میں موجودگی سے سب سے بڑا خطرہ تاج کے غائب ہونے کا تھا، تاج بڑی مشکل سے بچا ہے‘۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں چوہدری پرویز الہیٰ نے لکھا کہ ’جشن تاج پوشی میں شرکت تو صرف بہانہ تھی، دراصل شہباز شریف سپریم کورٹ کے خلاف نواز شریف سے تازہ ہدایات لینے لندن گئے ہیں‘۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’شریف برادران اصل میں لندن میں بیٹھ کر عدلیہ کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم عدلیہ کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں جس نے ابھی تک اس ملک کا نظام بچایا ہوا ہے، اس وقت ملک میں عدلیہ نہ ہو تو یہاں رہنا مشکل ہے‘۔