چڑیا گھرمیں ہتھنی نور جہاں کی موت کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئےعدالت نے تمام فریقین کو تیاری کیلئے ایک دن کی مہلت دے دی ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں چڑیا گھرکی ہتھنی نورجہاں کی ہلاکت کے مقدمے پرسماعت ہوئی جہاں ڈائریکٹر چڑیا گھر و دیگر کے نئے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل کی جانب سے عدالت سے تیاری کیلئے وقت مانگا توعدالت نے تمام فریقین کو ایک دن کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 8 مئی تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سماعت کے لئے کیس ایڈیشنل سیشن عدالت نمبر8 کو منتقل کیا تھا۔