عالمی صرافہ کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کی معمولی کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 25 ہزار روپے پر آگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 257 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 92 ہزار 901 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 8 ڈالر سستا ہو کر سونا 2036 ڈالر فی اونس ہے۔