جرائم کے خلاف بنائی گئی صوبائی ٹاسک فورس نے سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد رینج کے 39 افسران واہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ہونے والے تمام افسران و اہلکاروں کا تبادلہ بلیک کمپنی کردیا گیا ہےجبکہ بڑے پیمانے پرایکشن ٹاسک فورس کی سفارش پرکیا گیا۔
خیال رہے کہ معطل افسران میں کراچی کے 6 ایس ایچ اوز اور حیدرآباد کے 2 ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں۔