Aaj Logo

شائع 05 مئ 2023 08:51am

سال 2023ء کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا

رواں برس کا پہلا چاند گرہن آج درمیانی شب ہوگا جسے پاکستان سمیت ایشیاء کے بیشتر ممالک، جنوبی اور مشرقی یورپ میں دیکھا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 8 بجکر 14 منٹ پر شروع ہوگا۔

جزوی چاند گرہن کا عروج 10 بجکر 22 منٹ پر ہوگا جبکہ چاند گرہن کا اختتام رات 12 بجکر 32 منٹ پر ہوگا۔

چاند گرہن جنوب اور مشرقی یورپ، ایشیا کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا۔

آسٹریلیا، افریقا، پیسفک، اٹلانٹک، انڈین اوشین اور انٹارکٹیکا میں بھی چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

Read Comments