Aaj Logo

شائع 04 مئ 2023 10:40am

چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدر ہوں گے، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق چوہدری شجاعت حسین ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے ق لیگ پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری وجاہت کی درخواست خارج کر دی ہے، اور اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چوہدری شجاعت ہی ق لیگ کے صدر ہوں گے، حکم امتناع کےدوران آئینی ترمیم خلاف قانون ہے۔

الیکشن کے فیصلے میں ق لیگ کے آئین میں ترمیم کی چوہدری وجاہت کی درخواست کالعدم قرار دے دی گئی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق پارٹی صدارت کیس کا فیصلہ 22 مارچ کو محفوظ کیا تھا۔

Read Comments