شوبزچھوڑکر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ نور بخاری سابق پی ٹی آئی رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری کی اہلیہ ہیں۔
انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کو بیٹے کے پیدائش کی خوشخبری کی اطلاع دینے والی نور بخاری نے بتایا کہ انہوں نے نومولود کا نام ’محمد علی رضا‘ رکھا ہے۔
سابق اداکارہ نے قرآنی آیات کے ساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے درخواست کی کہ محمد علی رضا کو اپنی دعاؤں میں رکھیں۔
نور کی پوسٹ پر شوبز سیلیبرٹیز سمیت دیگر نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔
واضح رہے کہ 2020 میں شوبزکو خیرباد کہنے والی نور بخاری نے تیسری شادی عون بخاری سے کی تھی اور طلاق کے بعد انہوں نے گلوکار والی حامد سے شادی اور طلاق کے بعد پھر سے عون چوہدری سے نکاح کیا۔
نور بخاری نے عون چوہدری سے دوبارہ شادی کی خبریں دوبارہ وائرل ہونے پر انسٹا پوسٹ میں کھل کر تردید کرنے کے بجائے لکھا تھا کہ 2 سال قبل شوبز کوخیر آباد کہنے کے باوجود بھی میڈیا میرے پیچھے کیوں پڑا ہے، سکون سے جینے کیوں نہیں دیا جاتا۔ کیا آپ کے پاس میری زندگی پر بات کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ۔
واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔ پہلی شادی 2008 میں بھارت سے تعلق رکھنے والے بزنس مین وکرم کے ساتھ ہوئی تھی جس سے انہوں نے 2 سال بعد علیحدگی اختیارکرلی۔
سال 2010 میں نور نے دوسری شادی ہدایتکار فاروق مینگل کے ساتھ کی لیکن شادی کی پہلی سالگرہ سے قبل ہی طلاق لے لی۔
نورکی تیسری شادی عون چوہدری سے ہوئی تھی لیکن 2012 میں ہونے والی یہ شادی چند ماہ ہی چل سکی۔
نور بخاری نے 2015 میں گلوکار ولی حامد سے چوتھی شادی کی جن سے انہوں نے 2017 میں فیملی کورٹ کے ذریعے خلع حاصل کی تھی۔
نور کی 2 بیٹیاں ہیں اور دونوں ہی ان کے تیسرے شوہر عون چوہدری سے ہیں۔