اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے شہباز شریف سے کچھ دیر قبل وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں عسکری قیادت نے وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جب کہ موجودہ صورتحال پر غور بھی کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے شہباز شریف کو سرحدی صورتحال سمیت دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر آگاہ کیا۔