سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مذاکرات کا وقت بدلنا بھی ایک مزید دن ضائع کرنے کے مترادف ہے۔
اپنی ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حساس اداروں کو احساس ہے اب سیاست کا نہیں ریاست کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، بکتر بند گاڑیاں کس کے حکم پر گھروں کے دروازے توڑتی ہیں، حکومت منظم سازش کے تحت عدلیہ کو نشانہ بنارہی ہے، عدلیہ جیتے گی آئین اورقانون جیتے گا الیکشن ہو کررہیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب نیت خراب ہوتو بدنیتی کے فیصلے کیے جاتے ہیں، مذاکرات کا وقت بدلنا بھی ایک مزید دن ضائع کرنے کے مترادف ہے،
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ہر شعبے میں نااہلی عیاں ہوچکی ہے، آئی ایم ایف سے جھنڈی ہے اور دوست ممالک بھی ہاتھ نہیں پکڑا رہے، آئی ایم ایف کی ساری شرائط غریب عوام پر لگ چکی ہیں اور نتیجہ صفر ہے، شاہد خاقان عباسی نے آٹے میں 20 ارب روپےغبن کا الزام لگایا ہے، وزیراعظم تحقیقات کا حکم دیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں مئی اہم ہے، 10 مئی تک پتا لگ جائے گا آر ہوگا یا پار ہوگا، پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے، بلاول مغرب کی پالیسی اور حنا ربانی مشرق کی بات کر رہی ہیں، ن لیگ مذاکرات پر بھی انتشار کاشکار ہے، بھائی وزیراعظم ہو تو نوازشریف کو آنے سے کون روک رہا ہے۔