Aaj Logo

شائع 02 مئ 2023 11:11am

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے پر کوئی بڑی پیشرفت نہ ہو سکی

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین اسٹاف لیول معاہدہ کب ہوگا؟ تاحال کوئی گرین سگنل سامنے نہیں آیا۔

پاکستان کی جانب سے تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے پر تاحال کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔ اور ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو اب بھی بیرونی فنانسنگ کی تصدیق کا انتظار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کوسعودی عرب اور یو اے ای کی تصدیق مل چکی، تاہم اب اسے مزید بیرونی فنانسنگ کی تصدیق کا انتظار ہے، جس میں عالمی بینک کے 2 ارب اور ایشین انفرااسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے 90 کروڑ ڈالرزفراہمی کی توثیق شامل ہے۔

دوسری جانب پاکستانی حکام کا کہنا ہےکہ تمام پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کے باوجود اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔

واضح رہے کہ اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہونے کے سبب پاکستان کو معاشی بحران کا سامنا ہے، جب کہ اسٹیٹ بینک زرمبادلہ کے ذخائر تاحال 4.4 ارب ڈالر کی کم سطح پر برقرار ہیں۔

Read Comments