Aaj Logo

اپ ڈیٹ 02 مئ 2023 08:33am

سارک ممالک کے مرکزی بینکوں کا اجلاس کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

سارک ممالک کے مرکزی بینکوں کا دو روزہ اجلاس کل سے اسلام آباد میں گورنر اسٹیٹ بینک کی صدارت میں شروع ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکت کے لئے سری لنکا، نیپال، افغانستان، مالدیپ، بنگلادیش کے مرکزی بینکوں کے گورنرز آج پہنچیں گے جب کہ بھارتی مرکزی بینک کے صدر نے شرکت کی تصدیق نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق عوام تک قرضہ جات کی فراہمی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ 2 مئی کو قرضہ جات کی فراہمی کو ڈیموکریٹائز کرنے سے متعلق سارک سیمینار اور 3 مئی کو کلائمیٹ کے منفی اثرات کم کرنے پر بینکوں کے کردار کا سمپوزیم ہوگا۔

Read Comments