اسلام آباد: سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست پر اعتراضات لگا دیئے۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی گئی۔
اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم کی دستیابی کے باوجود وہاں رجوع نہیں کیا جب کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔
سپریم وکرٹ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ درخواست میں آرٹیکل 184/3 اختیار کے استعمال کا کوئی آئینی جواز پیش نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ رائے اشتیاق احمد نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔