لاہورمیں مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر محنت کش مزدوری کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سمن آباد کی حدود چاہ جموں بازار میں پیش آیا جہاں ناکارہ عمارت کو گرانے کا کام کیا جارہا تھا کہ ملبے تلے دب کر مزدور جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو زرائع نے بتایا کہ جاں بحق مزدور کی شناخت 40 سالہ ارشد بشیرکے نام سے ہوئی ہے۔
امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کردیا۔