پُرتگال میں کبوتربازی کا شوق موت کے کھیل میں بدل گیا، سبقت لے جانے کی دوڑ میں ایک شخص نے مقابلے کے تین حریفوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔
پولیس نے بتایا کہ ایک شخص نے خود کو گولی مارنے سے قبل تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا، مقامی میڈیا نے بتایا کہ کبوتربازی کے دوران ہی حریفوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا۔
پولیس کے اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ تگال میں 2015 سے اب تک ہر سال ہونے والے 80 قتل میں سے اوسطاً پانچ آتشیں اسلحے سے کیے گئے ۔
لزبن کے جنوب میں واقع شہر سیٹوبل کے پولیس کمشنر اینڈریا گونسالویس نے بتایا کہ 30 سے 60 سال کی عمر کے چار افراد کے درمیان جھگڑا ہوا اور ان میں سے ایک افراد نے خود کو گولی مارنے سے قبل تین افراد کی جان لے لی تھی۔
پُرتگالی میڈیا کے مطابق چاروں افراد نے کبوتربازی میں حصہ لیا تھا، ان کے درمیان سبزیوں کے ایک غیر قانونی باغ کو لیکرجھگڑا ہوا۔
واضح رہے کہ پرتگال میں آتشیں اسلحے کے استعمال پر پابندی ہے تاہم اسلحہ سے شکار کی اجازت دی جاتی ہے۔