بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پرانتخابی مہم کے دوران انہی کی جماعت سے تعلق رکھنے والی خاتون نے موبائل فون دے مارا۔
کرناٹک میں بی جے پی کی انتخابی مہم کے دوران نریندر مودی پر موبائل فون پھینکا گیا تاہم وہ بچ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق موبائل فون قافلے کے اندر سے پھینکا گیا، جو مودی کو نہیں لگا اور ٹرک کی چھت پر جا گرا ۔
بھارتی پولیس کے مطابق موبائل فون پھینکنے والی خاتون بے جے پی کی رکن ہیں تاہم موبائل پھینکنے کے پیچھے ان کے کوئی پوشیدہ عزائم نہیں تھے۔
پولیس نے مزید کہا کہ وہ ایک غیر ارادی واقعہ تھا شناخت کے بعد خاتون کو موبائل فون واپس کر دیا گیا۔