وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سرکاری اسٹریمنگ پلیٹ فارم ”پی ٹی وی فلکس“ کے اجراء کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پر موجود مواد کو ”قومی خزانہ“ قرار دیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے لکھا کہ ”آج پی ٹی وی فلکس کو لانچ کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جو جولائی 2022 میں شروع کی گئی تھی۔“
انہوں نے مزید لکھا کہ“ایک نیا ویڈیو سٹریمنگ او ٹی ٹی پلیٹ فارم جس پر عالمی سطح پر صارفین پی ٹی وی کے مواد بشمول ٹی وی شوز، ڈراموں، دستاویزی فلموں، کھیلوں اور دیگر پروگرامز کی وسیع لائبریری تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔“
وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ان کے دل کے بہت قریب تھا اور اس نے انہیں ”آج اس کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی“ دی۔
مریم اورنگزیب نے گزشتہ برسوں میں پی ٹی وی کی جانب سے تیار کئے جانے والے ڈراموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مواد قومی خزانہ بن چکا ہے۔
“انہوں نے لکھا کہ، ”مقبول ڈرامے اور پی ٹی وی شوز جیسے دھوپ کنارے، اور عینک والا جن ہماری اجتماعی یادداشت کا حصہ بن چکے ہیں۔“
مریم اورنگزیب لکھتی ہیں کہ ”پی ٹی وی فلکس موجودہ اور پرانے مواد سے بھرپور لائبریری کو صارفین کے لیے آسانی سے قابل رسائی بنائے گا۔ یہ ہمارے نوجوانوں کو جوڑنے کے قابل بنائے گا اور ہمارے بوڑھے ناظرین کو ٹی وی مواد سے دوبارہ جڑنے کے قابل بنائے گا جس نے ان گنت زندگیوں پر انمٹ اثرات چھوڑے ہیں۔“
انہوں نے پی ٹی وی فلکس کے کامیاب آغاز پر وزارت اطلاعات و نشریات اور پی ٹی وی کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اس خیال کو حقیقت بنانے میں ان کی محنت کے لیے انہیں مبارکباد دی۔
مریم اونگزیب نے کہا کہ وہ بشریٰ انصاری، جاوید شیخ اور خالد عباس ڈار کی ہفتہ کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کے لیے بھی شکر گزار ہیں۔
گوگل پلے پر ایپلی کشین کے 30 اپریل 2023 تک 50,000 سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہو چکے ہیں، اور اسے اچھے ریویوز مل رہے ہیں۔
تاہم، کچھ صارفین نے معمولی تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے جیسے کہ ان کی ٹیلی ویژن اسکرینوں پر مواد کاسٹ کرنے کی صلاحیت اور بعض اقساط یا ڈراموں پر اضافی معلومات وغیرہ۔
پی ٹی وی فلکس کو آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔