لاہور کے تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں تین منزلہ گھر کی چھت پر آتشزدگی کے باعث 8 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق متاثرہ بچوں میں 5 سالہ ایان علی، 4 سالہ علی حسن، 3 سالہ شہریار، سمیت 10سالہ محمد حسنین شامل ہیں۔
پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی بچوں کو جنرل اسپتال منقتل کیا جب کہ بعد میں 6 بچوں کو میو اور 2 کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہسپتال اتنظامیہ کا بتانا ہے کہ زخمی ہونے والے دو بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جن کا علاج جناح اسپتال برن وارڈ میں جاری ہے۔