بلوچستان میں 35 اضلاع کی مخصوص نشستوں کے مقامی حکومت کے انتخابات کا شیڈول جاری۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان کے 35 اضلاع کی مخصوص نشتوں کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں کوئٹہ کے علاوہ تمام اضلاع کا انتخابات کا شیڈول جاری کیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان کے 35 اضلاع میں پولنگ 8 جون کو ہوگی جبکہ پبلک نوٹس 8 مئی کو شائع کیا جائے گا۔