عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر 1 ڈالر کم جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 کا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 امریکی ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2001 امریکی ڈالر ہو گئی۔
دوسری جانب جمعرات کے روز پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جس کے بعد سونے کی قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 18 ہزار 800 روپے کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار586 روپے ہو گئی۔