اکثروالدین اپنے چھوٹے بچوں کوموبائل فون تھمادیتے ہیں تاکہ وہ کارٹون وغیرہ دیکھ کر اپنا دل بہلالیں لیکن حال میں ہی ایک بچی موبائل فون پر ویڈیو دیکھ رہی تھی کہ اچانک موبائل پھٹنے سے جان کی بازی ہار گئی۔
چونکا دینے والا واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ کے تھریسور میں پیش آیا۔ متاثرہ بچی کی شناخت آدتیہ شری کے نام سے ہوئی جس کی عمر صرف 8 برس ہے۔
پولیس نے بتایا کہ بچی اپنے فون پر فلم دیکھ رہی تھی تو اس دوران واقعہ پیش آیا۔ پولیس کی ایک ٹیم واقعے نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جس فون میں دھماکا ہوا وہ ریڈمی فون تھا لیکن پولیس کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ بچی کون سا فون استعمال کررہی تھی۔
مذکورہ الزامات پر کمپنی نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسٹمرکی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے اوراہم اس طرح کے معاملات کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔
کمپنی نے جان کی بازی ہارجانے والی بچی کے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم مشکل کی اِس گھڑی میں متاثرہ لڑکی کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، کچھ اطلاعات ہیں کہ یہ ایک ریڈمی فون ہے جس کا ابھی تعین ہونا باقی ہے۔
مزید کہا کہ اس معاملے کی فی الحال تحقیقات کی جا رہی ہیں، ہم واقعے کی تہہ تک جانے کے لئے حکام کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور ہر طرح سے مدد کریں گے۔
خیال رہے کہ موبائل فون کے پھٹ جانے کی وجہ سے کسی کی بھی موت ہونے کا یہ واقعہ نیا نہیں ہے کچھ روز قبل ہی اتر پردیش کے علاقے بدوان میں ایک لڑکا موبائل فون چارج کرتے ہوئے بجلی کا جھٹکا لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔ ایک 68 سالہ شخص جو فون چارج کرتے وقت بات کررہے تھے کہ ان کا فون پھٹ گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال نہ کرنے کامشورہ بار بار دیا ہے جب آپ اپنے فون کی چارجنگ دوران استعمال کرتے ہیں، تو یہ اضافی حرارت پیدا کرتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ زیادہ گرم ہوجاتا ہے۔
زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے بیٹری کو مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے اس کی لائف ٹائم بھی کم ہوسکتی ہے اور بعض مرتبہ تو فون پھٹنے یا آگ لگنے کا سبب بن سکتا ہے۔