پی ٹی آئی کے امیدوار پارٹی ٹکٹ واپس لے کر کسی اور کو دئے جانے پر صدمے سے دوچار ہیں اور ان کے والد کو خدشہ ہے کہ کہیں وہ اپنے ساتھ کچھ کر نہ لیں۔
پنجاب میں عام انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر فیصل آباد سے پی ٹی آئی امیدوار احسان طور کا ٹکٹ تبدیل کردیا گیا، جس کے بعد ان کے والد نے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر احتجاج کیا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں اکیس نشستوں پر امیدوار تبدیل کر دیے ہیں، جب کہ خالی رہ جانے والے نو حلقوں پر بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
احسان طور کے والد کا کہنا ہے کہ پہلے میرے بیٹے کو ٹکٹ دیا گیا تھا اب واپس لے لیا گیا، میرا بیٹا شدید صدمے سے دوچار ہے، بیٹے کو کمرے میں بند کر کے آیا ہوں تاکہ کچھ کر نہ لے۔
تحریک انصاف نے پنجاب میں پارٹی ٹکٹوں کی غلط تقسیم کا نوٹس لیتے ہوئے 30 ممبران کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
پی ٹی آئی نے پی پی 7 سے شبیر اعوان سے ٹکٹ واپس لے کر طارق مرتضیٰ، پی پی 10 سے طیبہ ابراہیم سے ٹکٹ لے کر اجمل صابری اور پی پی 11 سے عدنان چوہدری سے ٹکٹ واپس لے کر عارف عباسی کو ٹکٹ جاری کردیے۔
ذرائع کے مطابق پی پی 101 فیصل آباد سے حسان احمد سے ٹکٹ لے کر شاہیر راؤ اور پی پی 108 سرگودھا سے حافظ عطااللہ سے ٹکٹ واپس لے کر آفتاب سدھو کو جاری کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی امیدوار آج اپنے پارٹی ٹکٹس آر او آفسز میں جمع کرائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی 73 سے سہیل گجر، پی پی 79 سے نذیر صوبی، پی پی 50 سے افضل مہیسر کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
جبکہ پی پی 57 سے علی وکیل خان، پی پی 61 سے رانا نذیر، پی پی 62 سے محمد علی، پی پی 137 سے ابوذر چدھڑ، پی پی 162 لاہور سے فیاض بھٹی، پی پی 101 سے شہیر داؤد، پی پی 108 سے ندیم آفتاب سدھو، پی پی 189 سے چاند بی بی، پی پی 194 سے سلمان صفدر اور پی پی 201 سے محمد سرور کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
پی پی 197 سے شکیل نیازی، پی پی 198 سے محمد دمرہ کو ٹکٹ مل گیا، پی پی 234 سے زاہد اقبال، پی پی 251 سے احمد یار، پی پی 253 سے اصغر جوئیہ، پی پی 257 سے راجہ سلیم، پی پی 266 سے غلام محمد سولنگی، پی پی 269 سے احسان الحق، پی پی 271 سے نادیہ کھر، پی پی 272 سے جان یونس، پی پی 273 سے عمران، اور پی پی 276 سے معظم جتوئی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔