بجلی صارفین کے لئے بُری خبر ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک کے بعد سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بھی نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔
مزید پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین پر 6 ارب 63 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
درخواست مارچ کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لئے جمع کرائی گئی۔
کے الیکٹرک نے بھی بجلی 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کر رکھی ہے۔
کے الیکڑک نے درخواست مارچ کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے مد میں دی ہے جبکہ دونوں درخواستوں پر نیپرا 3 مئی کو سماعت کرے گا۔