Aaj Logo

شائع 26 اپريل 2023 09:00am

سعودی عرب نے فوجی اخراجات میں یورپی ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

سعودی عرب کے فوجی اخراجات پچھتر ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، 2022 کے بعد فوجی اخراجات کے حوالے سے دنیا کے پانچویں نمبر پرہے۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب دنیا میں فوجی اخراجات کے لحاظ سے پانچواں سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔

سعودی عرب نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔

واضح رہے کہ 7.4 فیصد اضافے کے ساتھ سعودی عرب نے یوکرین کے علاوہ کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں دفاع پر اپنی جی ڈی پی کا زیادہ خرچ کیا۔

Read Comments