خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ کے گرفتاری دینے کے بعد بھارت مں سکھوں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا آغاز کردیا گیا۔
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح چار بھارتی ریاستوں میں متعدد مقامات پر بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی، جس میں کالعدم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کو نشانہ بنایا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق این آئی اے کی ٹیمیں بہار میں 12 مقامات، اتر پردیش میں دو مقامات اور پنجاب کے لدھیانہ اور گوا میں ایک ایک مقام پر چھاپے ماررہی ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھارت میں خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ نے پولیس کو ضلع موگا میں گرفتاری دی تھی، پنجاب پولیس ایک ماہ سے امرت پال سنگھ کو تلاش کررہی تھی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد سکھ برادری کی جانب سے احتجاج کا خدشہ ہے، جس کے باعث بھارتی پنجاب کےتمام اضلاع میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خالصان تحریک کے رہنما امرت پال کو آسام کی بدنام زمانہ جیل منتقل کیا جائے گا۔
امرت پال سنگھ ”وارث پنجاب دے“ کے سربراہ ہیں، جسے سماجی کارکن دیپ سدھو نے قائم کیا تھا، جن کی گزشتہ سال فروری میں ایک سڑک حادثے میں موت ہو گئی تھی۔