Aaj Logo

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2023 09:04pm

لکی مروت میں آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، انسپکٹر جاوید شہید

خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

لکی مروت کے نواحی گاؤں پہاڑ خیل تھل میں خیبر پختونخوا محکمہ انسدادِ دہشت گردی پولیس بنوں نے مقامی پولیس کے ہمراہ آپریشن کا آغاز کیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں تحسین اللہ اور نعمان شامل ہیں جو پہاڑخیل تھل کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں انسپکٹر جاوید بائیست خیل اور اے ایس آئی عرفان شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران زخمی انسپکٹر جاوید زخموں چل بسے،انسپکٹر جاوید کو خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دہشت گردوں نے لکی مروت شہر میں آئی ایس آئی سے پچھلے ماہ ریٹائرڈ ہونے والے کرنل مقرب خان کو ان کے حجرے میں فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔ وہ اپنے حجرے میں لوگوں سے عید مل رہے تھے۔ دہشت گردی کے اس واقعہ کے بعد لکی مروت میں آپریشن کیا گیا۔

Read Comments