جنگ زدہ سوڈان سے غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے، سعودی عرب نے 91 اور دیگرممالک نے 66 شہری نکالے ہیں۔
امریکا نے 100، فرانس نے دو سو افراد کو نکالا جبکہ عمان اور برطانیہ نے بھی اپنے سفارتی عملے کو نکال لیا۔ سوڈان میں جھڑپوں میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سوڈان میں اقتدار پر قبضے کی جنگ میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے حمایتوں کی اس لڑائی میں اب تک 415 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: سوڈان سے غیرملکی شہریوں کے انخلا کا عمل شروع ہوگیا
دارالحکومت خرطوم میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد مقامی افراد کے ساتھ غیرملکی بھی پریشان ہیں جبکہ خانہ جنگی سے متاثرہ ملک میں پاکستانی بھی مقیم ہیں۔