سعودی عرب اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر گفتگو کی گئی۔
سوڈان میں جاری کشیدگی کو روکنے اور سلامتی کو یقینی بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی بحریہ نے پیشہ ورانہ مہارت اور اپنی بھرپور اہلیت کا مظاہرہ کیا۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سوڈان سے پاکستانی شہریوں کے انخلاء میں تعاون پر سعودی عرب کے مشکور ہیں۔