Aaj Logo

شائع 22 اپريل 2023 01:46pm

شرجیل میمن نے عمران خان کے 4 سالہ دور کو قوم کیلئے قیامت صغرا قرار دے دیا

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے عمران خان کے 4 سالہ دور کو قوم کے لئے قیامت صغرا قرار دے دیا۔

حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اہل وطن کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں، ملک میں پارلیمنٹ سب سے اوپر ہے۔

اسمبلی توڑنے میں عمران خان، عارف علوی اور قاسم سوری نےغیرآئینی اقدام کیا، غیرآئینی اقدام اٹھانے پرعبرتناک سزا ہونی چاہیئے، عمران خان کو غیرجمہوری طریقے سے مینڈیٹ دیا گیا، آج بھی عمران خان کو غیرقانونی طریقے سے سپورٹ کیا جارہا ہے۔

عمران خان کے 4 سال قوم کے لئے قیامت صغرا تھے، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو قرض دینے سے روکا، لاڈلے کی خواہش ہے کہ پنجاب میں پہلے انتخابات ہوں، آئین میں ہے کہ تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ ہوں۔

پارلیمنٹ اور اسٹیٹ بینک کو فنڈز دینے کا حکم دینا درست نہیں، عمران خان ہمیشہ خصوصی ٹریٹمنٹ چاہتے ہیں، انہوں نے ججز اور چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دیں، عمران خان نے اداروں کے خلاف گھناؤنی مہم چلائی۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان نے بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ لی، عمران خان کبھی آدھے گھنٹے کے لئے جیل نہیں گئے، مقدمہ نہیں کٹتا کہ ان کی ضمانت ہوجاتی ہے، عمران خان کو قانون سے بالاتر رکھا جارہا ہے،

Read Comments