وزیراعظم شہبازشریف سے ماڈل ٹاؤن میں پارٹی رہنماؤں اور قانونی ماہرین نے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن لاہور میں مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت اور قانونی ماہرین نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی و آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزرا خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، معاون خصوصی ملک احمد خان اور لیگی رہنما شزا فاطمہ شامل تھیں۔
سابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی لیگی قیادت و قانونی ماہرین سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت ایک ہی دن انتخابات کروانے کے کیس سے متعلق تفصیلی مشاورت ہوئی۔