نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چاند رات اور عید پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیلئے آئی جی پنجاب کو ٹاسک دے دیا۔
محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں چاند رات اور عید پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیلئے نگران وزیر اعلیٰ نے انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو ٹاسک دیا ہے۔
پنجاب بھر کے آر پی اوز سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔
نگران وزیر اعلیٰ نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کے اجتماعات خصوصاً مساجد اور امام بارگاہوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔
مزید کہام کہ بڑے شہروں میں بہتر ٹریفک مینجمنٹ پر توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ وضع کردہ سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔