وزیراطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے آج ٹی وہ پر خبر چلنے کے بعد زائد کرایہ وصول کرنے پر کارروائیاں تیز کردی ہیں۔
سیکرٹری پروانشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی امیت دیو ناروانی نے زائد کرایہ وصول کرنے پر پبلک ٹرانسپورٹ کی 16 کمپنیوں کو وارننگ جاری کردی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کی چیکنگ کے دوران مذکورہ ٹرانسپورٹ کمپنیاں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے میں ملوث پائی گئیں ہیں جس پر 16 کمپنیوں کے روٹس کے اجازت نامے منسوخ کرنے کی وارننگ جاری کی گئی ہیں۔
سیکرٹری پروانشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی امیت دیو ناروانی نے کہا کہ کارروائی کے دوران 3 دنوں میں مسافروں کو 15 لاکھ روپے واپس کیے ہیں۔