ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں چاند رات اورعید الفطر کے لئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 3500 سے زائد اسلام آباد پولیس کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
پلان کے مطابق شہر کے شاپنگ سینٹرز میں اضافی نفری لگائی گئی ہے، شہر کے بس اڈوں اور قبرستانوں پر بھی پولیس کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل مسجد میں خصوصی نفری تعینات کی گئی ہے۔
پولیس کے ساتھ پاکستان رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی سکیورٹی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اسلام آباد پولیس تمام تر ضروری اقداما ت بروئے کار لا رہی ہے، فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔