دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی نے بیرون ملک موجود سہولات کاروں کے ساتھ مل کر بلوچ لاپتا افراد سے متعلق جھوٹا اور گمراہ کن سازش تیار کی جو بے نقاب ہوگئی۔
بلوچ لاپتا افراد سے متعلق جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا ہے، انکشاف ہوا ہے کہ دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی نے بیرون ملک موجود سہولات کاروں کے ساتھ مل کر سازش تیار کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عید پر بلوچ لاپتا افراد سے متعلق پروپیگنڈہ پھیلانے کا گھناؤنا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، اس گمراہ کن پروپیگنڈے کے تحت عید پر جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے لاپتا افراد سے متعلق احتجاج لانچ کیا جائے گا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے میسجز، ٹویٹ، ٹرینڈز اور ہیش ٹیگز کے ذریعے مہم چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، اور اس طرح کی گمراہ کُن معلومات سے اصل حقائق کو مسخ کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پروپیگنڈے کا مقصد پاکستان اور سیکیورٹی فورسز کو بدنام کرنا ہے، یہ شرپسند عناصر جان بوجھ کر معصوم بلوچوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔