خیبرپختونخوا میں صحت سہولت کارڈ کو دوبارہ بحال کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا میں صحت سہولت کارڈ کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے انشورنس کمپنی نے سہولت کی بحالی کا اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈزکی عدم ادائیگی کے باعث پروگرام ایک روز کیلئے بند کیا گیا تھا، تاہم اب مشیر صحت عابد جمیل نے بتایا ہے کہ انشورنس کمپنی کو 2 ارب روپے جاری کر دیئے ہیں، انشورنس کمپنی کو مزید 2 ارب روپےعید کے بعد جاری کریں گے۔