خیبر پختونخوا میں آنے والے الیکشن میں اتحادی جماعتوں نے گرینڈ الائینس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
خیبر پختونخوا میں انے والے انتخابات میں تحریک انصاف کو مات دینے کے لئے اتحادی جماعتوں نے تمام سیاسی جماعتوں کا گرینڈ الائنس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گرینڈ الائنس سے متعلق سیاسی جماعتوں کی مشاورت جاری ہے، تاہم جماعت اسلامی کی الائنس میں شمولیت مشکل نظر آتی ہے، کیونکہ جماعت کا واضح موقف نہ ہونا کسی ایک طرف ہونے میں رکاوٹ بن گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گرینڈ الائنس میں تمام اتحادی جماعتیں شامل ہو ں گی، اور اس الائنس کے تحت اضلاع کی سطح پر الیکشن میں حصہ لینے جیسے معاملات طے کئے جائیں گے۔