کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو دُنیا کے کسی بھی کونے میں کیوں نہ ہوں لیکن اپنی ثقافت کو کبھی نہیں بھولتے ہیں اسی طرح برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں 42.5 کلومیٹر کی میراتھن میں ساڑھی پہن کر شرکت کرنے والی بھارتی خاتون نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اڈیشا سے تعلق رکھنے والی 41 سالہ خاتون مدھو سمیتا نے یہ ریس چار گھنٹے اور 50 منٹس میں مکمل کی جبکہ خاتون نے لال سمبل پوری ساڑھی پہن رکھی تھی۔
اسی حوالے سے ٹوئٹر ایک اکاؤنٹ نے بھارتی خاتون کی تصویر ٹوئٹ کی جس میں لکھا تھا کہ مدھوسمیتا برطانیہ کے شہرمانچسٹر میں رہتی ہیں اورانہوں نے روائیتی سمبل پوری ساڑھی پہن کر ریس میں حصہ لیا اور پردیس میں بھارتی ثقافت کی نمائندگی کی ہے۔
خیال رہے خاتون کی ریس میں شرکت کے حوالے سے تصاویر پر ٹوئٹر صارفین کے تبصروں کی قطار لگ گئی، جہاں مدھوسمیتا کی دل کھول کر عوام نے تعریف کی۔