Aaj Logo

شائع 19 اپريل 2023 11:07am

لاہور: پروفیشنل شوٹر، اشتہاری ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

Welcome

لاہور میں سی آئی اے سول لائن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں اشتہاری ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قتل کا اشتہاری، پروفیشنل شوٹر اور سابقہ ریکارڈ یافتہ عثمان ہلاک ہوگیا ہے جس کو ملزمان کی نشاندھی کیلئے لیجا رہے تھے۔

مزید بتایا کہ اشتہاری عُثمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے اپنے ہی ساتھی کو زخمی کردیا جبکہ اسپتال لے جاتے ہوئے عثمان راستے میں دم توڑ گیا۔

Read Comments